وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال پر گفتگو
کیپشن: عمران خان نے کشمیر کی تازہ صورتحال سے متعلق ولی عہد محمد بن سلمان کو آگاہ کیا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

جدہ: وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں باہمی امور پر گفتگو اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں سعودی ولی عہد سے کشمیر کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کشمیر کی تازہ صورتحال سے متعلق ولی عہد محمد بن سلمان کو آگاہ کیا گیا۔ یاد رہے دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر 2 ہفتے میں تیسرا رابطہ کیا گیا۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور بندشوں کے ساتھ انسانی المیے کی بدترین صورتحال کو 30 روز ہو گئے ہیں ۔ اس دوران کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع رہا۔ کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔