پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں نجکاری کا آرڈیننس 2019 نافذ

پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں نجکاری کا آرڈیننس 2019 نافذ
ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں نجکاری کا آرڈیننس 2019 نافذ کر دیا گیا۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام پرائیویٹ ہسپتالوں پر مشتمل بورڈ آف گورنرز کے سپرد ہو گا۔


ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا گیا۔ بورڈ آف گورنرز پرائیویٹ افراد پر مشتمل ہو گا اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی یا اس سلسلے کو بند کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

مالی اور انتظامی انتظامات اب بورڈ آف گورنرز کے سپرد کر دیئے گئے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام چلانے کے لیے پرنسپل اور ایم ایس کا عہدہ ختم کر دیا گیا۔ ڈین، ہسپتال ڈائریکٹرز، میڈیکل ڈائریکٹرز، نرسنگ ڈائریکٹر کاعہدہ متعارف کرایا گیا ہے۔