وزیراعظم عمران خان کا جلد دورہ افغانستان کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا جلد دورہ افغانستان کا امکان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی گئی ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں خطے کے مختلف ممالک کے دورے کرنے چاہیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ اسمبلی سب سے زیادہ پولرائزڈ ہے لیکن ہم ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت اپوزیشن کیساتھ مل کر قانون سازی موثر بنائی جائے گی اور دو سو قوانین کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وزیراعظم نے کسی ملک کا دورہ نہیں کیا۔