کورونا وائرس سے مزید 57 افراد جار کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 787 نئے کیسز رپورٹ

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 35 تک جا پہنچی ہے جبکہ مزید 3 ہزار 787 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 745 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے 57 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 35 ہو گئی ہے۔ 
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 35 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 71 ہزار 578 تک جاپہنچے ہیں جن میں سے صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 97 ہزار 694، صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 35 ہزار 159، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 677، صوبہ بلوچستان میں 32 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993، اسلام آباد میں ایک لاکھ 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 329 ہو چکے ہیں۔ 
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 745 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 55 ہزار 467 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔