ایران میں بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد کی جان چلی گئی

ایران میں بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد کی جان چلی گئی

تہران : ایران میں منی بس  کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  مغربی ایران میں منی بس   پہاڑی  پر بنی سڑک سے کھائی میں  جا گری  جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 
تفصیلا ت کے مطابق بس  صوبہ کردستان کے  علاقے ماریون  سے کامیاران  جارہی تھی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی  کا کہنا ہے کہ  ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے بس کھائی میں گری جس کی وجہ سے 14 افراد ہلاک اور8  زخمی ہوئے ،جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

ایران کا  سڑک کا نظام  عام طور پر اچھا ہے  لیکن وہاں  پھر بھی دنیا میں سب سے زیادہ حادثات ہوتے ہیں ،بہت سے حادثات ڈرائیونگ کے ناقص معیار اور گاڑیوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔