کورونا صورتحال، پنجاب کے تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان

کورونا صورتحال، پنجاب کے تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: حکومت پنجاب میں نے صوبے میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 
پنجاب میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں کو ایک بار پھر بند کرنے اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری و نجی سکول 6 سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے جبکہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ 
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اعلان کیا کہ ’ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔ برائے مہربانی گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ خود کو اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔‘ 

6d8c9b3510f624e56a4afa5a3245f51a