حکومتی فیصلہ نہیں مانتے، سکول ہر حال میں کھولیں گے: پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈٹ گئی

حکومتی فیصلہ نہیں مانتے، سکول ہر حال میں کھولیں گے: پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈٹ گئی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : سکولز بند کرنے کا حکومتی  فیصلے کے خلاف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈٹ گئی ۔سیکرٹری پرائیویٹ سکولز وحید خان نے کہا کہ ایسے کسی فیصلے کو ماننے کیلئے تیار نہیں طلباء کا مستقبل پہلے ہی تباہ ہورہا ایسی تعلیم کش پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔

نیو نیوز کے مطابق سیکرٹری پرائیویٹ سکولز وحید خان نے کہا کہ 65فیصد سکولؤں میں ویکسی نیشن ہوچکی ہے پھر بھی ایسا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔نائب صدر زاہد ڈار نے کہا کہ بازار،شادی ہال ،ہوٹلزسب کھلے ہیں سکولز بند کرنے کا فیصلہ ایسے میں مسترد کرتے ہیں حکومت کا سکولز بند کا فیصلہ انتہائی غیرمنصانہ اور تعلیم دشمن ہے۔

واضح رہے کہ کوروناکی صورتحال خراب ہونے پر پنجاب اور اسلام آباد میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام  سرکاری ونجی سکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کاکہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔