دل کے معروف ڈاکٹر کی خاتون سے زیادتی

دل کے معروف ڈاکٹر کی خاتون سے زیادتی
سورس: فائل فوٹو

لاہور : پنجاب انسی ٹیوٹ کارڈیالوجی کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر عامرحسین بندیشہ  کے خلاف  مریض کی بیٹی کے ساتھ زیادتی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مقدمہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ہد ایت پر درج کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق تھانہ کاہنہ میں دفعہ 376 کے تحت درج  ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے الزام لگایا کہ میں  پی آئی سی   میں زیر علاج  اپنے والد  کے ہمراہ آئی تھی ۔ ڈاکٹر عامر بندیشہ  والد کے علاج کے حوالے سے  ملتا رہتا تھا ۔مجھ سے پیا ر کا اظہار کیا اور شادی کرنے کا وعدہ کیا  ۔شادی کا جھانسہ  دے کر جنسی زیادتی کرتا رہا ہے۔

 ایف ائی آر کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا کہ میرے والد کو مارنے کی دھمکی بھی دی اور مجھے بلیک میل کرکے جنسی زیادتی کی ۔ اب مجھے  پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کے ساتھ مل کر دھمکیاں دے رہاکہ اگر زبان کھولی تو جان سے مار دوں گا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے پاس گئی جنہوں نے مجھے تحفظ دیا اور مکمل انکوائری کرنے کے بعد کہا کہ  پولیس کے پاس جا کر الزام علیہ کے خلاف  مقدمہ درج کروا دو ۔