کابل کی سڑکوں پر آزادی مبارک کی وال چاکنگ کیساتھ ملا ہیبت اللہ کا پیغام سامنے آگیا

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

کابل :نئی حکومت کا اعلان ہو یا نہ ہو لیکن افغان طالبان نے کابل کی سڑکوں پر آزادی مبارک کی وال چاکنگ کر دی ، جس پرامریکی افواج کے انخلا کو آزادی کی بہار قرار دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹ مطابق طالبان کی طرف سے نئی حکومت کے اعلان کو ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا گیا لیکن دوسری طرف طالبان نے کابل کی سڑکوں پر آزادی مبارک کی وال چاکنگ کر کے دنیا کو پیغام دیدیا کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے ،طالبان نے کابل میں دوحہ قطر معاہدے کو بھی دیوار پر پینٹ کیا ہے ،جب ملا برادر اور زلمے خلیل زاد ایک دوسرے سے ہاتھ ملارہے تھے۔

84f2c4a793cbbe123de46c1befc0082e

طالبان نے  اپنے رہنما ملا ہیبت اللہ کی طرف سے ایک پیغام بھی لکھا ہے کہ  دشمن کے پروپیگنڈے پر بھروسہ نہ کریں۔

85d11d028030911af9ae4b59b15e2dc4

واضح رہے اس سے قبل طالبان کی جانب سے نئی حکومت کا اعلان آج نماز جمعہ کے بعد متوقع تھا تاہم اب ایک ہفتے بعد کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی  سے بات کرتے ہوئے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ نماز جمعہ کے بعد طالبان نئی حکومت کا اعلان کر دیں گے۔