پنج شیر میں جنگ روک دی گئی ،باغیوں کا اہم فیصلہ 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Panjshir Valley,Ahmad Masood,Amrullah Saleh

قندھار:پنج شیر میں افغان باغیوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق باغیوں نے طالبان مجاہدین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنج شیر میں گزشتہ کئی روز سے جاری جنگ کو روک دیا گیا ،پنج شیر کے باغیوں نے طالبان مجاہدین کو تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار پھینک دئیے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی اس وقت یہ خبر میڈیا پر نہیں آئی کہ اس وقت نائب افغان صدر امر اللہ صالح اور قبیلے کے سردار احمد مسعود اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟کیا انہیں بھی افغان حکومت کا حصہ بنایا جا رہا ہے یا نہیں ابھی اس خبر کی افغان میڈیا کی طرف سے کسی قسم کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ۔