نیوزی لینڈ کو ایک اور شکست، بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری

نیوزی لینڈ کو ایک اور شکست، بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری
سورس: فائل فوٹو

ڈھاکا : بنگلہ دیش نے پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو چار رنز سے ہرا دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈھاکا میں کھیلنے جانے والے میچ میں فتح کے ساتھ بنگلہ دیش کو  سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے۔ اوپنر محمد نعیم نے 39 رنز بنائے۔  محمد نعیم اور لٹن داس نے چھ اوورز میں 59 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز ہی بنا سکی۔  نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے 65 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے ہدف کا تیز تعاقب مستفیض الرحمن کے آخری اوور میں کیا جس میں اسے جیت کے لیے 20 رنز کی ضرورت تھی۔ مستفیض الرحمن نے سات رنز ایکسڑا کے دیے لیکن نیوزی لینڈ ٹارگٹ پورا نہ کر سکی۔

میچ کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ’یہ آخری اوور تک بہت اچھا کھیل رہا۔ میرے خیال میں ہم نے پچھلے میچ سے کچھ سیکھا اور اسے آخری اوور تک لے کر گئے اور جیت کا موقع بھی تھا۔

محمد اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں آخری اوور میں مستفیض الرحمن کی بولنگ پر اعتماد تھا۔ ’انہوں نے آخری اوور تک اپنے حواس پر قابو رکھا۔‘ خیال رہے پہلا میچ بدھ کو بنگلہ دیش نے سات وکٹوں سے جیتا تھا۔  سیریز کا تیسرا میچ اتوار کو ہو گا۔