کراچی میں بارش کے باعث کل ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی

 کراچی میں بارش کے باعث کل ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی
کیپشن: کراچی میں بارش کے باعث کل ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: بارش کے باعث کل ہونے والے انٹر  بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے اس لیے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ طلبہ  اور والدین کی سہولت کے پیش نظر کل صبح و شام کی شفٹ کے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کل گیارہویں جماعت کے اردو، سندھی، اسلامک ایجوکیشن کے پرچے منعقد ہونا تھے جنہیں ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بارہویں جماعت کے کل ہونے والے پریکٹیکلز بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔