ملک میں جاری مہنگائی میں 45.5 فیصد اضافہ: ادارہ شماریات

ملک میں جاری مہنگائی میں 45.5 فیصد اضافہ: ادارہ شماریات

لاہور: مون سون کی بارشوں اور سیلاب نے ملک میں جاری مہنگائی میں 45.5 فیصد اضافہ کر دیا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد آلو ، پیاز ، ٹماٹر ، دالیں ، مرغی کا گوشت ، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ اور ہر آنے والے دن مہنگائی ایک نیا ریکارڈ بنا رہی ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق سیلاب سے سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں فصلوں کی تباہی کے بعد سبزیوں ، پھلوں ، دالوں اور اجناس کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو گئیں ہیں ۔ صرف ایک ہفتے میں مہنگائی 45.5 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ غلہ اور سبزی منڈیوں میں اجناس ، پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق 31 اہم اجناس کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ پیاز 42 فیصد ، ٹماٹر 13 فیصد ، دال مونگ 8 ، انڈے 38 فیصد ، مرغی کا گوشت 42 فیصد اور آلو سات فیصد مہنگے ہو گئے ہیں ۔ کھانے پکانے کے تیل کی قیمت 70 فیصد بڑھ گئی ، پیٹرول 98 اور ڈیزل 114 فیصد مہنگا ہو گیا ۔

مصنف کے بارے میں