جوڈیشل وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے بیٹے نے ایک بھی سیلاب زدہ علاقے کا دورہ نہیں کیا:عطا تارڑ

جوڈیشل وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے بیٹے نے ایک بھی سیلاب زدہ علاقے کا دورہ نہیں کیا:عطا تارڑ

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جوڈیشل وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور ان کے بیٹے نے کسی ایسی جگہ کا دورہ نہیں کیا جہاں 4،4 فٹ پانی کھڑا ہو ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پرویزالٰہی کے بگڑے رئیس زادے ایوان وزیراعلیٰ میں بیٹھ کر فیصلے کر رہے ہیں ۔ پرویزالٰہی اور ان کے بیٹے اسٹیج پر چڑھ کر مسکرا تو سکتے ہیں مگر متاثرین کے پاس نہیں جاسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو جلسہ کر رہے ہیں وہ 20 سے 25 کروڑ میں ہوتا ہے ۔ عمران خان کو صرف اپنی سیاست چمکانے سے غرض ہے اسلیے وہ جلسے جلوس کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے پوری کوشش کی تھی کہ حکومت سے آئی ایم ایف کی ڈیل نہ ہوسکے ۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ موجودہ حکومت نے نہیں عمران خان نے کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے براہ راست متاثر ہیں ۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے بارشیں زیادہ ہو رہی ہیں اور سیلاب بھی آرہے ہیں ۔ حالیہ سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ دوست ممالک کی جانب سے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں ۔

مصنف کے بارے میں