آئی ایم ایف کی عمران خان کیخلاف چارج شیٹ، سابق حکومت کے کارناموں کا پول کھل گیا

آئی ایم ایف کی عمران خان کیخلاف چارج شیٹ، سابق حکومت کے کارناموں کا پول کھل گیا

اسلام آباد: انٹرنیشنل مونیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے اہداف اور وعدوں سے انحراف کیا ، وعدہ خلافی سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ۔

آئی ایم ایف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے عمران حکومت کے کارناموں کا پول کھول دیا ۔ آئی ایم ایف نے کنٹری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق حکومت نے قرض پروگرام میں طے کیے گئے اہداف اور وعدوں سے انحراف کیا جس سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ۔

تحریک انصاف کی حکومت نے وعدہ خلافی کرکے پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں کمی کی ، ٹیکس چھوٹ دینے سے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے ميں اضافہ ہوا ۔ اس طرح زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر گرنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔

آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر واپس لانے کی کوششوں کو بھی سراہا ۔

مصنف کے بارے میں