مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک فوج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 2 ماہ سے امدادی کارروائیاں کر رہی ہے ۔ پاکستان آرمی کے 147 ریلیف کیمپ ملک بھر میں قائم ہیں ، ان کیمپس میں 50 ہزار متاثرین کو امداد فراہم کی گئی ۔ آرمی نے سیلاب متاثرین کیلئے 3 روز کا ایک ہزار 685 ٹن راشن فراہم کیا ۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ 70 ہزار کے قریب ادویات بھی متاثرین کو فراہم کی جاچکی ہیں ۔ 250 میڈیکل کیمپس میں 83 ہزار افراد کو علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کے افسران نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈز میں دی ہیں ۔ افواج پاکستان ، رینجرز ، ایف سی ، این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ عوام کا اعتماد پاک فوج کا اثاثہ ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور کے پی کے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے جبکہ پاکستان آرمی ایوی ایشن ، ایئر فورس اور نیوی کے ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران فوجی جوان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے ، امدادی سرگرمیوں کے دوران لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد شہید ہوئے ۔ پاک آرمی خراب موسم کے باوجود ریلیف کے کاموں میں مصروف ہے ۔ کمراٹ اور کالام میں جو لوگ پھنسے ہوئے تھے انہیں آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے متاثرین کو کثیر تعداد میں خیمے بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں