پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردوں کی حامی ہے: آصف علی زرداری

پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردوں کی حامی ہے: آصف علی زرداری
سورس: File

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ کوہاٹ میں پیپلزپارٹی کے راہنماؤں کے گھر پر بم حملہ دہشت گردی ہے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت دہشت گرد گروپوں کی حامی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور ایم پی اے کے گھر پر بم حملہ باعث تشویش ہے۔ سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کے گھر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سینیٹر اور رکنِ خیبرپختونخوا اسمبلی کے گھر پر حملے کی مذمت  کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کے گھر پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں