خلیل الرحمان نے ہمایوں سعید سےمتعلق اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا

 خلیل الرحمان نے ہمایوں سعید سےمتعلق اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا

معروف  ہدایت  کار اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید سے متعلق اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خلیل الرحمان قمر نے اپنے بیان  کی وضاحت   کی اور کہا 'میں حیران ہوں کہ میرا ذرا سا مذاق یو ٹیوبرز سے ہضم کیوں نہیں ہوتا‘۔

 خلیل الرحمان قمر نے مزید لکھا کہ’ ارے بھائی لوگو، جب تک میرے قلم میں دم ہے میں انشا اللّٰہ ہمایوں سعید کیلئے لکھتا رہوں گا‘۔

940c64aa3b10899a6367cc6868d8ec6c

 خیال  رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے  نجی چینل پر اپنے  ایک انٹرویو  میں کہا تھا کہ اب میں مہوش حیات کے لیے نہیں لکھوں گا،  اور ہمایوں سعید کےلیے بھی لکھ لکھ کر تھک چکا ہوں۔