عمران خان صاحب! آپ  بیوی کی انگوٹھی تو فارن فنڈسے لیتے ہیں ،کیا یہ حقیقی آزادی ہے؟ مفتاح اسماعیل 

عمران خان صاحب! آپ  بیوی کی انگوٹھی تو فارن فنڈسے لیتے ہیں ،کیا یہ حقیقی آزادی ہے؟ مفتاح اسماعیل 
سورس: Twitter

کراچی: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شوکت ترین ملک کے خلاف بیان دینا بند کریں۔وہ  پاکستان  کی وجہ سے امیر بنا ہے۔ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کو کہا تھا کہ الیکشن جیتنے کے بعد پٹرول کی پرائسز بڑھا دینگے ۔ 

کراچی میں نیوز کانفرنس میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر لیٹر آئی ایم ایف نام لے کر بھجوایا گیا ۔ شوکت ترین نے واضح طور پرکہا کہ ہم ان کو سکاٹ فری نہیں جانے دیں گے۔ شوکت ترین صاحب ! آپ کے لیے عمران خان اہم ہوں گے لیکن ہمارے لیے پاکستان اہم ہے۔ عمران خان تو قرضہ کم کرنے آیا تھا لیکن تاریخ کا سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیا۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ان حالات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ۔  عمران خان سے پوچھو وہ فلڈ ایریا میں کتنی بار گیا ہے۔  یہ لوگ بیویوں کی انگوٹھیاں فارن فنڈ سے لے لیتے ہیں۔ 

وزیرخزانہ نے کہا کہ مانتے ہیں کہ ملک  میں مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے ۔ چینی کی قیمت کو ہم نے نہیں بڑھنے دیا۔ 10لاکھ ٹن گندم امپورٹ کر چکے سولہ لاکھ ٹن اور منگوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے بڑے وعدے کئے تھے کوئی بھی پورا ہو ۔ اربوں ڈالرز کا عمران خان نے خسارہ کیا ہے۔حقیقی آزادی میں 80بلین کا خسارہ  نہیں ہوتا۔ یہ حقیقی آزادی ہے، دنیا آپ پر ہنس رہی ہے ۔ ملک ریاض سے تو آپ ازاد نہیں ہوئے۔

مصنف کے بارے میں