ایشیا کپ : افغانستان نے سری لنکا کو فتح کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا 

ایشیا کپ : افغانستان نے سری لنکا کو فتح کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا 
سورس: Twitter

دبئی : ایشیا کپ 2022 کے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان نے رحمٰن اللہ گرباز کے 84 رنز کی بدولت سری لنکا کو فتح کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ 

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے ۔ 

حضرت اللہ زازئی نے 46  رحمٰن اللہ گرباز نے 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ ابراہیم زدران نے 38 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے ۔

مصنف کے بارے میں