منچھر جھیل کی سطح خطرناک حد تک بلند، بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خدشہ 

منچھر جھیل کی سطح خطرناک حد تک بلند، بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خدشہ 
سورس: Twitter

جامشورو: منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے قریبی علاقے فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

ڈی سی جامشورو  کا کہنا ہے کہ یونین کونسل واہڑ،  جعفرآباد  ،بوبک،آراضی اور چنہ کے  عوام علاقہ  خالی کریں۔ منچھر جھیل کا بند کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خدشہ ہے ۔ آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دباؤ ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق منچھر جھیل کی صورتحال انتہائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے ۔ اسی لیے قریبی علاقوں کے لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں