کراچی : اورنج لائن بسیں سڑکوں پر دوڑنے کو تیار ،یومیہ کتنے لوگ سفر کریں گے ؟

کراچی : اورنج لائن بسیں سڑکوں پر دوڑنے کو تیار ،یومیہ کتنے لوگ سفر کریں گے ؟

کراچی :  دس ستمبر سے اورنج لائن کی بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی، اورنج لائن بس سروس سے یومیہ چوبیس ہزار لوگ سفر کر سکیں گے۔

سندھ حکومت اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کراچی کے منصوبے سے  پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ بس سروس ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس اورنگی ٹاؤن سے جناح یونیورسٹی برائے خواتین تک 3.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے  گی۔

اورنج لائن کے چار سٹیشنز اور ایک 1 ڈپو بنایاگیا ہے ، منصوبے کے چائنہ سے  20 بسیں منگوائی گئی ہیں ، 1بس میں 64 سے زائد مسافر  سفر کر سکیں  گے۔بس میں 31 نشستیں ہیں ،معذور افراد کے لئے دو نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

اورنج لائن بسیں  ہائبرڈ  ہیں اور ان میں وائی فائی اور موبائل چارجنگ پورٹس سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔ 

 اس منصوبے کو  معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جسکا مقصد عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔