چینی کمپنی نے روبوٹ ملازم رکھ لیا،دنیا بھر کے ملازمین کے بے روزگار ہونے کاخدشہ

چینی کمپنی نے روبوٹ ملازم رکھ لیا،دنیا بھر کے ملازمین کے بے روزگار ہونے کاخدشہ

بیجنگ:چین میں کئی روبوٹس نے جہاں مختلف شعبوں میں انٹری دے دی ہے، وہیں اب یہ صحافت کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔

چین کی ایک معروف میڈیا کمپنی نے روبوٹ کو بطور انٹرن رپورٹر ملازمت پر رکھ لیا ہے جو چین میں ہونے والی دو سالانہ تقریب کی کوریج بھی کرے گا۔

انسپائر نامی یہ روبوٹ1اعشاریہ 2میٹر لمبا ہے جو بہتر انداز میں معروف شخصیات سے انٹر ویو لینا اور کسی بھی موضوع کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔

ان روبوٹس کی صحافت کے میدان میں بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رپورٹرز کا مستقبل اب خطرے میں ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے ماہرین بار ہا کہہ چکے ہیں کہ روبوٹ کی حکمرانی کی وجہ سے مستقبل میؐں انسانوں کی کثیر تعداد بے روزگار ہو جائے گی ۔