لاہور: عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کا ایکویلنس ڈیپارٹمنٹ کالعدم قرار

لاہور: عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کا ایکویلنس ڈیپارٹمنٹ کالعدم قرار

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کےانتہائی اہم ڈپارٹمنٹ کے قیام کو کالعدم قرار دے دیاگیا۔ڈگریوں کی تصدیق کے لیے بنایا گئے ڈپارٹمنٹ کو بند کر نے کا حکم  گزشتہ روز  لاہور ہائی کورٹ نے جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ایکویلنس ڈیپارٹمنٹ کو کالعدم قرار دے دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کا اختیار صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کا ایکویلنس ڈیپارٹمنٹ غیر قانونی طور پر ڈگریوی کی تصدیق کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے فیس بھی رکھی گئی ہے