بابر اعظم واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو بھارتی بیٹنگ لائن اپ میں بھی فٹ ہو سکتا ہے: رمیز

بابر اعظم واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جو بھارتی بیٹنگ لائن اپ میں بھی فٹ ہو سکتا ہے: رمیز

لاہور :قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت بابر اعظم ہی واحد کھلاڑی ہیں جو موجودہ بھارتی بیٹنگ لائن اپ میں فٹ ہو سکتے ہیں۔ 


تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 38 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، میچ میں کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ”جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بھارتی بیٹنگ بہت ہی زبردست ہے،میرا خیال ہے کہ بابر اعظم میں ایسی بات ہے کہ وہ موجودہ بھارتی بیٹنگ لائن میں بھی فٹ ہو سکتے ہیں۔ 

“ یاد رہے کہ بابر اعظم نے 2016ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ون ڈے میچوں میں مسلسل 3 سنچریاں بنائی تھیں،انہیں پاکستان کے لیے کم ترین میچز میں 1000ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ سابق کرکٹرز اور ماہرین 22 سالہ بابراعظم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مستقبل کا بہترین بلے باز قرار دے رہے ہیں.