شوہر کا خوبصورت ہونا طلاق کا باعث بن گیا

شوہر کا خوبصورت ہونا طلاق کا باعث بن گیا

قاہرہ:خوبصورتی آپ کی خوشیوں کی دشمن ہو سکتی ہے یہ دیکھاتو نہیں تھا مگر اب سننے میں ضرور آگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شوہر کی بے حد خوبصورتی نے مصری خاتون کو طلاق لینے پر مجبور کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے ایک نوجوان جوڑے کے حوالے سے دلچسپ اور عجیب و غریب قسم کی خبر سامنے آئی ہے۔ 

ایک نوجوان مصری خاتون نے شوہر کی بے حد خوبصورتی کے باعث طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصری خاتون کا موقف ہے کہ چونکہ ان کے شوہر بے حد خوبصورت ہیں اور ایک ڈاکٹر بھی ہیں۔

اس لیے وہ ہر وقت اس خدشے کا شکار رہتی ہیں کہ کہیں کسی خاتون کیساتھ ان کا کوئی افئیر نہ چل پڑے۔ اسی باعث انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے.