انٹرنیٹ کے ذریعے لیمن سوڈا بھیجنے کا طریقہ سامنے آگیا

انٹرنیٹ کے ذریعے لیمن سوڈا بھیجنے کا طریقہ سامنے آگیا

نیویارک:کبھی افسانوں میں پڑھتے تھے کہ ایسی مشین ایجاد ہوگی جس سے ایک انسان خاص مشین سے گزر کر ایک وقت میں دوسرے ملک جا سکے گا ۔یہ تھیں تو خیالی باتیں مگر آہستہ آہستہ بہت چیزیں سامنے آ رہی ہیں ۔اب یہ ممکن ہو گیاہے کہ  شربت یا جوس کے گلاس کو آپ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اب آپ انٹرنیٹ کے ذریعے  لیمن سوڈے کا گلاس  اپنے دوستوں کو بھی  بھیج سکتےہیں۔سائنسدانوں نےا یک ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے جسے مشروبات منتقل کرنے کےلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ لیمن سوڈا بھیجنے والا اپنے گلاس میں ایک سنسر  ڈال کر اس کی pH ویلیو معلوم کرے گا۔اس کے بعد ایک دوسری ڈیوائس اس pH ویلیو کو آپ کے دوست کے پاس بھیجے گی۔  
آپ کے دوست کا خصوصی کپ پانی میں خصوصی الیکٹریکل سٹیمولیشن  استعمال کرے گا۔ اس سے مشروب پیتے ہوئے آپ کے دوست کے  ذائقے کی حس کو ایسا لگے گا کہ وہ  لیمن سوڈا پی رہے ہیں۔

یہ خصوصی کپ یا گلاس ایل ای ڈیز کا بھی استعمال کرتا ہے، جس سے پانی کا رنگ بھی لیمن سوڈا جیسا لگتا ہے۔
سائنسدانوں کی ٹیم کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح لیمن سوڈا کی خوشبو کو بھی منتقل کیا جا سکے۔ اس ٹیکنالوجی سے آن لائن انٹرایکشن ہمیشہ کے لیے بدل جائےگ