خیبر پخونخؤاہ کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

خیبر پخونخؤاہ کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

پشاور: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز 159 کلومیٹر زیرزمین کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔