وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ اسکیم میں گھپلوں کا انکشاف

وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ اسکیم میں گھپلوں کا انکشاف

لاہور:پنجاب میں وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ گھپلے کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں 1771 طلبہ 2، 2 لیپ ٹاپ لینے میں کامیاب ہو گئے جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 95 لاکھ 97 ہزار 136 روپے کا نقصان ہوا جبکہ2481 طلبہ نے جعلی شناختی کارڈ جمع کرا کے لیپ ٹاپ وصول کیے۔
اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے اجرا کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایکشن لیا گیا اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو دیدی۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق رپورٹ میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹریز سمیت 9 افسران کو ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے میں متعلقہ یونیورسٹی کے سربراہان کو بری الزمہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ تقسیم کے وقت افسران نے مکمل جائزہ نہیں لیا تھا۔