امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کا مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کا مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

سیول :امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق ملک کے جنوبی ساحلوں پر جاری ان مشقوں میں آٹھ سو سے زائد فوجی اہلکار، کئی جنگی بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر شریک ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں ایک موثر رد عمل کی تیاری ہے۔شمالی کوریا گزشتہ دنوں میں کئی مرتبہ میزائل تجربے کر چکا ہے، جس کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔