پشاورمیں گلف ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پشاورمیں گلف ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پشاور: باچا خان ائیر پورٹ پرغیر ملکی فضائی کمپنی کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایمرجنسی بریک بھی فیل ہونے کے باعث طیارہ رن پر پھسل گیا، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق گلف ائیر لائن کی پرواز، باچا خان ائیر پورٹ سے بحرین جارہی تھی۔ٹیک آف کے فوری بعد طیارے کے بریک فیل ہونے کی نشاندہی کی گئی۔جس پر پرواز کو واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، لینڈنگ کے دوران طیارے کے ایمرجنسی بریک بھی فیل ہوگئے، جس کے با عث طیارہ رن پر پھسل گیا۔

تاہم تمام مسافر محفوظ رہے،سول ایوی ایشن حکام کے بعد پرواز میں 140مسافر سوار تھے۔

مصنف کے بارے میں