واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے کمپنیوں کو وارننگ دے دی۔ غیر ملکی افراد کو ایچ ون بی ویزے پر نہ بلاؤ بلکہ امریکیوں کو نوکری دو۔ امریکی محکمہ انصاف نے ایچ ون بی ویزا پر غیر ملکیوں کو بلانے والی کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کا الٹی میٹم بھی دیدیا۔
امریکی کمپنیوں کو اگلے برس 85 ہزار ہنر مند درکار ہیں۔ نئی وارننگ سے غیر ملکیوں کی نوکریوں میں کمی کا خدشہ ہے۔ واضح رہے ایچ ون بی ویزا غیر ملکیوں کو تین سال کے لئے دیا جاتا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں