پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند، ملک بھر میں قلت کا خدشہ

پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند، ملک بھر میں قلت کا خدشہ

کراچی: آئل ٹینکر ایسویسی ایشن کی ہڑتال کا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا عمل روک دیا گیا۔ جس سے شہر کے متعدد پمپس پر پٹرول کے بحران کا خدشہ ہے۔

چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہا کہ بیشتر پمپس پر پٹرول موجود ہے صرف 10 سے 20 فیصد پمپس سے قلت کی شکایات ملی ہیں۔ آج آئل ٹینکر ایسوسی اور وزارت پیٹرولیم کے درمیان سیلز ٹیکس ختم کرنے پر مذکرات ہوں گے۔

انہوں نے عوام سے پٹرول کی غیر ضروری خریداری سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں