پاک فوج پاکستان کے تحفظ کے لیے تیار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج پاکستان کے تحفظ کے لیے تیار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

لندن: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ آرمی چیف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے غیر رسمی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی کمیونٹی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ پاک فوج پاکستان کے تخفظ کے لیے تیار ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

اس سے پہلے دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف نے عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ جہاں برطانوی سی جی ایس جنرل نک کارٹر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرنک کارٹر، برطانوی ایئر چیف مارشل سر اسٹورڈ پیچ اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن سے بھی ملاقات کی۔

پاک فوج کے سربراہ نے برطانوی حکام کو افغان بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سی پیک کو معاشی یا اقتصادی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں