اے گریڈ کرکٹرز کو سالانہ 5کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے،کوہلی کا مطالبہ

 اے گریڈ کرکٹرز کو سالانہ 5کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے،کوہلی کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے بورڈز سے اے گریڈ کرکٹرز کو سالانہ 5 کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ کوہلی نے کہاکہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑیوں کو کم معاوضہ دیا جاتا ہے.

، اے گریڈ والوں کو کم سے کم 5 کروڑ روپے سالانہ ملنے چاہئیں جبکہ حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا جس کے تحت اے گریڈ کرکٹرز کو دو کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے اس حوالے سے انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی مثال دی جو سالانہ 10 سے 12 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں، انھیں اس سلسلے میں کوچ انیل کمبلے کی حمایت بھی حاصل ہے۔

دوسری جانب روی شاستری نے بھی ٹاپ پلیئرز کو دیے جانے والے سالانہ 2کروڑ روپے کو مونگ پھلی کا دانہ قرار دیا ہے.