تحریک انصاف پاک فوج کو بدنام کرنا چاہتی ہے، عابد شیر علی

تحریک انصاف پاک فوج کو بدنام کرنا چاہتی ہے، عابد شیر علی

سکھر: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی طیارے سے اترتے ہی پی ٹی آئی پر چڑھ دوڑے۔ کہتے ہیں تحریک انصاف پاک فوج سے متعلق ایسے بیان دیتی رہتی ہے۔ نعیم الحق کا بیان فوج کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ تحریک انصاف کے پاس ٹریکٹر ٹرالی کے علاوہ کچھ نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نہ تو وزیراعظم نواز شریف نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے مشرف سے کوئی ڈیل اور نہ ہی اقتدار بچانے کے لئے اب کوئی ڈیل کی ہے۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اب انتخابات میں عمران خان کی نہیں بلکہ عوام کی انگلی کھڑی ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں