پاکستان میں ایک چیز محفوظ ہے اور وہ پاناما کیس کا فیصلہ: اعتزاز احسن

پاکستان میں ایک چیز محفوظ ہے اور وہ پاناما کیس کا فیصلہ: اعتزاز احسن

سکھر: میڈیا سے گفتگو پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا پاناما کیس کا ان کی نظر میں چار روز میں فیصلہ آ جانا چاہئے تھا کیونکہ نواز شریف نے فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی تھی۔ اس کے بعد ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ ثابت کرتے کہ یہ جائیداد کیسے خریدی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میاں شریف کبھی قطر نہیں گئے اور قطر میں کاروبار کرنے کی کوئی دستاویزات بھی ان کے پاس نہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا پاکستان میں ایک چیز محفوظ ہے اور وہ ہے پاناما کیس کا فیصلہ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں