کچھ لوگوں سے پنجاب میں پیپلز پارٹی برداشت نہیں ہو رہی: رحمان ملک

کچھ لوگوں سے پنجاب میں پیپلز پارٹی برداشت نہیں ہو رہی: رحمان ملک

سکھر: ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر سیاسی گہما گہمی میں بھی تیزی ہے۔ سکھر ایئر پورٹ پر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحما ن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کی طرح سیاست نہیں کرتی۔ عمران خان بتائیں کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کیا بات ہوئی ۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں۔ پنجاب میں کچھ لوگوں سے یہ پیپلز پارٹی برداشت ہی نہیں ہو رہی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن پر عمل کر کے ملک کو بحران سے نکالاجا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں