شرجیل میمن نے تحفے میں ملے سونے کے دونوں تاج چھیپا کو دیدیئے

شرجیل میمن نے تحفے میں ملے سونے کے دونوں تاج چھیپا کو دیدیئے

کراچی :سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے اپنی وطن واپسی پر ملنے والے دونوں سونے کے تاج چھیپا ویلفیئر کو عطیہ کردیے۔ گزشتہ شب چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا نے مقامی اسپتال میں یہ دونوں تاج شرجیل انعام میمن کے ہاتھوں وصول کیے۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
شرجیل انعام میمن کو وطن واپسی کے بعد ان کے حلقے میں جلسے کے دوران یہ سونے کے 2 تاج ان کے حلقے کے لوگوں نے پہنائے تھے۔کراچی کے مقامی اسپتال میں2 روز سے زیرعلاج شرجیل انعام میمن کی گزشتہ شب چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا نے عیادت کی۔سونے کے 2تاج کاعطیہ وصول کرتے ہوئے رمضان چھیپا نے کہاکہ شرجیل انعام میمن نے مجھ پر اور میرے خیراتی ادارے پر بھروسہ کیا جس پر میں ان کاشکرگذار ہوں۔
رمضان چھیپا نے کہا کہ شرجیل میمن نے اپنی وطن واپسی پر ان سے محبت اور پیار کرنے والوں نے جو سونے کے 2تاج ان کے سرپرپہنائے تھے دونوں عطیہ کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ شرجیل میمن کو صحت و تندرستی دے اور ان کی ہر مشکل کو آسان کرے۔