پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکا ممکنہ کردار ادا کر سکتا ہے: نکی ہیل

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکا ممکنہ کردار ادا کر سکتا ہے: نکی ہیل

واشنگٹن: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا امریکا دو ہمسائے ایشیائی ممالک پاک بھارت کے تنازعے کشمیر کے لیے کچھ کر سکتا ہے؟۔ جس پر نکی ہیلی نے جواب دیا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکا ممکنہ کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی جگہ تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔


انہوں نے کہا کہ امید ہے امریکا مذاکرات بھی کرے گا اور اس کوشش میں سلامتی کونسل کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو حیرانی نہیں ہونی چاہئے اگر صدر ٹرمپ بذات خود ان کوششوں میں شامل ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں