گوشواروں میں ابہام پر الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کو نوٹس

گوشواروں میں ابہام پر الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کو نوٹس

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی چھان بین کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گوشواروں میں ابہام آنے پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کردیا۔ وزیر اعظم کو نوٹس گذشتہ ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خفیہ طور پر جاری کیا گیا۔ نوٹس میں وزیر اعظم سے لاہور کی جائیداد سے متعلق تفصیلات مانگی گئیں تھیں۔ وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب بھی جمع کرا دیا۔ الیکشن کمیشن حمزہ شہباز شریف کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کو جاری کئے گئے نوٹس میڈیا سے خفیہ رکھے گئے۔

الیکشن کمیشن تاریخ میں پہلی بار ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی چھان بین کر رہا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، انجینئر خرم دستگیر، محمود بشیر ورک کو بھی گوشواروں میں ابہام ہونے پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق، زاہد حامد، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق کے گوشواروں درست قرار دے دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن عمران خان، مولانا فضل الرحمن، اسد عمر، اکرم درانی آفتاب شیر پاوٴ، سردار یوسف کو گوشواروں میں تضاد سامنے آنے پر نوٹس جاری کر چکا ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں