اداکارہ وینا ملک نے نئے گانے کا ٹیزر بھی جاری کر دیا

اداکارہ وینا ملک نے نئے گانے کا ٹیزر بھی جاری کر دیا

 اداکارہ وینا ملک نے نئے گانے کا ٹیزر بھی جاری کر دیا

لاہور:  پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کے اعلان کے بعد اپنے نئے گانے کا ٹیزر بھی جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹیزر ایک ملی نغمے کا ہے جس کا ٹائٹل ”دشمنِ وطن“ ہے .

وینا ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر نئی تصاویر جاری کرنے کے علاوہ ٹیزر بھی جاری کیا۔ انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا کہ ”موسیقی مجھے صرف مضبوط بناتی ہے۔“ وینا ملک نے اپنا یوٹیوب چینل بھی لانچ کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی واپسی کریں گی۔