ماہرہ خان کی ایسی تصویر وائرل کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

ماہرہ خان کی ایسی تصویر وائرل کہ سوشل میڈ یا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنا یا

ماہرہ خان کی ایسی تصویر وائرل کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

انقرہ : ب فلم رئیس سے دنیا بھر میں شہرت پانے والی ماہرہ خان اکثر تنقید کی زد میں آتی رہتی ہیں .سوشل میڈ یا صارفین نے ایک تصویر شیئر کرنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا یا ۔پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی فیملی کے ساتھ ترکی میں چھٹیاں منا رہی ہیں جہاں پرانہوں نے ایک تصویر لے کر انسٹا گرام پر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ،لوگوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ۔

تصویر میں ماہرہ خان ترکی کے سی ویو پوائنٹ پر واقع ہوٹل میں بیٹھی ہوئی ہیں اور منہ ایسے کھلا ہوا ہے جیسے وہ کسی بات پر حیران ہوں ۔اس تصویر میں ماہرہ خان نے جالی دار میکسی زیب تن کی ہوئی ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ۔کسی نے کہا کہ ماہرہ کیا تم واقعی پٹھان ہو تو کسی نے پوچھا کہ ماہرہ کیا آپ مسلمان ہو؟۔ایک شخص نے کہا کہ ماہرہ خان اور وینا ملک میں کوئی فرق نہیں ہے ۔