بھارت میں خواتین نے کار سوار شہری کو لوٹ لیا

بنگلورو : بھارتی ریاست کرناٹکا میں خواتین چوروں نے کار سوار شخص کو لوٹ لیا۔ متاثرہ شخص اپنے رشتہ دار کی شادی سے واپس آرہا تھا ۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کارروباری شعبے سے وابستہ کار سوارشخص رات کے وقت شادی کی تقریب سے واپس آرہا تھا جہاں ٹریفک سگنل پر کھڑی خواتین نے زبردستی کار میں گھس کر50گرام سونے کی چین اتاری اور فرار ہو گئیں۔

بھارت میں خواتین نے کار سوار شہری کو لوٹ لیا

بنگلورو : بھارتی ریاست کرناٹکا میں خواتین چوروں نے کار سوار شخص کو لوٹ لیا۔ متاثرہ شخص اپنے رشتہ دار کی شادی سے واپس آرہا تھا ۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کارناٹکا کے شہر بنگلور میں کارروباری شعبے سے وابستہ کار سوارشخص رات کے وقت شادی کی تقریب سے واپس آرہا تھا جہاں ٹریفک سگنل پر کھڑی خواتین نے زبردستی کار میں گھس کر50گرام سونے کی چین اتاری اور فرار ہو گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق لوگوں کوا کسا کر وارادتیں کرنے والی ان لڑکیوں کے گروہ جے بی نگر ،ا ندیرا نگر اور دیگر علاقوں میں متحرک ہیں جن کا ٹارگٹ اکیلے کار سوار یا معمر لوگ ہوتے ہیں جو لوگوں کو ڈرا دھمکا کر یا ورغلا کر پیسے یا قیمتی اشیاء لوٹتی ہیں۔
متاثرہ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے رشتہ دار کی شادی سے واپس آرہا تھا کہ اشعارے پر صرف دو سے تین منٹ کے دوران خواتین کے گروہ نے واردات کی اور فرار ہو گئیں اور جب میں نے اپنے دوستوں کو اس واقعے کے بارے میں بتایا تو میرے ایک دوست نے بھی اپنے ساتھ اسی قسم کے واقعے کا انکشاف کیا جس کا کہنا تھا کہ اس کی گاڑی میں ایک خاتون داخل ہوئی اور اس کی قیمض اتار کر چیخ و پکار کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے پیسوں کا مطالبہ کر دیا تاہم جسے ہی اس نے اپنا بٹوا نکالا تو وہ بٹوا اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئی۔