پریانکا چوپڑا دنیا کی دوسری خوبصورت ترین خاتون بن گئیں

پریانکا چوپڑا دنیا کی دوسری خوبصورت ترین خاتون بن گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ایک سروے میں دنیا کی دوسری خوبصورت ترین خاتون قرار دے دیا گیا۔
بز نیٹ سروے کے مطابق پریانکا چوپڑا دنیا کی دوسری خوبصورت ترین خاتون قراردی گئیں، پہلا نمبر گلوکارہ بیونسے کو ملا۔سروے میں چوتھا نمبر ایما واٹسن، چھٹا ہلیری کلنٹن کو ملا، انجلینا جولی آٹھویں نمبر پر رہیں، یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا عنقریب ہالی ووڈ فلم’بے واچ‘ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔