شرمین عبید 'وومن ان دی ورلڈ سمِٹ' میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

شرمین عبید 'وومن ان دی ورلڈ سمِٹ' میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

شرمین عبید 'وومن ان دی ورلڈ سمِٹ' میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی

لالی ووڈ: پاکستان کی کامیاب فلم ساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے رواں سال 'وومن ان دی ورلڈ سمِٹ' میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

7 اپریل کو پاکستان کی غیرت (Pakistan Honor) کے نام پر ہونے والے سیشن میں امریکی چینل این بی سی کی سینئر صحافی سنتھیا میکفیڈن شرمین عبید کا انٹرویو کریں گی۔

شرمین عبید کا اس سیشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نیویارک میں اپنے حقوق کےلیے لڑنے والی خواتین کی کہانیوں پربات کروں گی، وہ خواتین جو دوسروں کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتی ہیں جیسے پولیس میں بھرتی ہونے والی خواتین ان پر بات کرنا بھی ضروری ہے، سب سے اہم بات یہ ہوگی کہ خواتین کو خود اپنے آپ کو بااختیار بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔

اس سال کی ورلڈ سمِٹ میں ہیلری کلنٹن، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، اداکارہ اسکارلٹ جھانسن، لینا ڈنہم اور سارہ جونز شریک ہوں گی۔