کرپشن اور چوری کے باعث لوڈشیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے، عمران خان

کرپشن اور چوری کے باعث لوڈشیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا خواجہ آصف نے گرمی کو لوڈشیڈنگ کی وجہ قرار دیا ہے کیونکہ انہیں اب احساس ہوا کہ ملک میں گرمی بھی پڑتی ہے۔ کرپشن اور چوری کے باعث لوڈشیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کی قیمت صارفین ادا کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ بجلی کا شارٹ فال 5400 میگاواٹ ہو چکا ہے جبکہ حکومت نے اقرار کیا گردشی قرضے 385 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا آئی پی پیز نے حکومتی ضمانت کیش کرنے کی وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں