اداکارہ ریماکے دل میں شیخ رشید کیلئے کیا جان کر سب پریشان ہو گئے

اداکارہ ریما کے سہیل وڑائچ کو دیے گئے انٹرویو میں شیخ رشید کے حوالے سے دلچسپ باتیں

اداکارہ ریماکے دل میں شیخ رشید کیلئے کیا جان کر سب پریشان ہو گئے

اسلام آباد : ریما کا شمار عرصہ دراز کا پاکستان کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا رہا۔90کی دہائی میں ریما نے شان اور پھر بابر علی اور دیگر کئی ہیروز کے ساتھ یادگار کردار ادا کیے اور لالی وڈ کی رینکنگ میں ٹاپ پر رہیں ۔ اس عرصہ میں کوئی بھی دوسری اداکارہ اس تسلسل اور تواتر سے ریما جتنا مقام اور کامیابی حاصل نہ کرسکی۔تاہم شادی کے بعد اب ریما کافی عرصے سے بڑی اور چھوٹی دونوں سکرینز سے غائب ہیں۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ انٹرویو میں سب سے زیادہ زیر بحث آنے والا موضوع ملک کے معروف سیاستدان شیخ رشید احمد تھے۔ سہیل وڑائچ نے اپنے مخصوص انداز میں اداکارہ کو انٹرویو کے دوران کریدنے کی کوشش کی تاہم اداکارہ بھی خاصی سمجھدار اور ایسی صورتحال کی ماہر نکلیں اور کوئی کمزور سرا اینکر کے ہاتھ لگنے نہ دیا۔جب  شیخ رشید سے تعارف کے حوالے سے سوال پوچھا تو ریما کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں ایک اینکر کی حیثیت سے ملک کے کئی مشہور سیاستدانوں کے انٹرویو کیے لیکن بدقسمتی سے شیخ رشید کے انٹرویو کا موقع مجھے نہیں مل سکا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی آخری ملاقات شیخ رشید احمد سے بھارت کے شہر دہلی میں ہوئی جہاں وہ اپنے خاوند کے ہمراہ ایک شادی میں شریک تھیں اور عمران خان بھی اس شادی میں آئے ہوئے تھے۔

 ریما نے ایک بار پھر بوکھلائےیا جذباتی ہوئے بغیر جواب دیا کہ انھوں نے شیخ صاحب کی شخصیت کے اس پہلو پر کبھی غور نہیں کیا اور نہ ہی اس بارے میں کبھی سوچا۔اداکارہ ریما کا مزید کہنا تھا کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ شیخ رشید کا انٹرویو کریں۔