اداکارہ کاجول نے کرن جوہر کے بچوں کیساتھ ملنے سے صاف انکار کر دیا

اداکارہ کاجول نے کرن جوہر کے بچوں کیساتھ ملنے سے صاف انکار کر دیا

اداکارہ کاجول نے کرن جوہر کے بچوں کیساتھ ملنے سے صاف انکار کر دیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کرن جوہر کے بچوں کو ملنے سے صاف انکار کر دیا ۔ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کی سابقہ دوست کاجول نے اپنے انٹرویو میں کرن جوہر کے بچوں ”یاش “اور” روہی “سے ملنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں اس موضوع پر کسی سوال کا جواب نہیں دونگی “۔

یا د رہے چند ہفتے قبل کرن جوہر کے ہاں کرائے کی کوکھ سے دو بچوں کی پیدائش ہوئی تھی ۔ کرن جوہر اور کاجول کے درمیان گہری دوستی تھی مگر گزشتہ چند سالوں سے دونوں کے تعلقات کافی کشیدہ ہیں ۔