ویسٹ انڈیز کے خلاف ایسی شاندار کارکردگی کا نہیں سوچا تھا، شاداب خان

ویسٹ انڈیز کے خلاف ایسی شاندار کارکردگی کا نہیں سوچا تھا، شاداب خان

اسلام آباد: بلے بازوں کی نیندیں اڑانے والے شاداب خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایسی شاندار کارکردگی کا نہیں سوچا تھا گگلی کے علاوہ دوسری گیندوں پر بھی محنت کر رہا ہوں .

ایک انٹرویو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی کارکردگی ان کے ذہن میں ضرور تھی لیکن وہ ایسی شاندار کارکردگی دکھائیں گے یہ خود انہوں نے بھی نہیں سوچا تھا۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ وہ گگلی کے علاوہ دوسری گیندوں پر بھی محنت کر رہے ہیں پاکستان سپر لیگ کھیل کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا کیونکہ پی ایس ایل ایک لحاظ سے انٹرنیشنل کرکٹ ہی تھی اور اس میں بڑے بڑے بیٹسمین کھیل رہے تھے جن کے خلاف با ؤلنگ کر کے ان میں اعتماد آیا۔